hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Shatan, Devil, Disobeyed Allah(swt)

Translation by   


اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم ديا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سجدے ميں گر پڑے مگر شيطان نے انکار کيا اور غرور ميں آکر کافر بن گيا 2:34

اور ہم ہي نے تم کو (ابتدا ميں مٹي سے) پيدا کيا پھر تمہاري صورت شکل بنائي پھر فرشتوں کو حکم ديا آدم کے آگے سجدہ کرو تو (سب نے) سجدہ کيا ليکن ابليس کہ وہ سجدہ کرنے والوں ميں (شامل) نہ ہوا 7:11

(خدا نے) فرمايا جب ميں نے تجھ کو حکم ديا تو کس چيز نے تجھے سجدہ کرنے سے باز رکھا. اس نے کہا کہ ميں اس سے افضل ہوں. مجھے تو نے آگ سے پيدا کيا ہے اور اسے مٹي سے بنايا ہے 7:12

اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمايا کہ ميں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ايک بشر بنانے والا ہوں 15:28

جب اس کو (صورت انسانيہ ميں) درست کر لوں اور اس ميں اپني (بےبہا چيز يعني) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے ميں گر پڑنا 15:29

تو فرشتے تو سب کے سب سجدے ميں گر پڑے 15:30

مگر شيطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر ديا 15:31

(خدا نے فرمايا) کہ ابليس! تجھے کيا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں ميں شامل نہ ہوا 15:32

(اس نے) کہا کہ ميں ايسا نہيں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنايا ہے سجدہ کروں 15:33

خدا نے) فرمايا يہاں سے نکل جا. تو مردود ہے 15:34

اور تجھ پر قيامت کے دن تک لعنت (برسے گي)15:35

(اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائيں گے15:36

فرمايا کہ تجھے مہلت دي جاتي ہے 15:37

وقت مقرر (يعني قيامت) کے دن تک 15:38

(اس نے) کہا کہ پروردگار جيسا تونے مجھے رستے سے الگ کيا ہے ميں بھي زمين ميں لوگوں کے ليے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا 15:39

ہاں ان ميں جو تيرے مخلص بندے ہيں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے) 15:40

خدا نے) فرمايا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) يہي سيدھا رستہ ہے 15:41

جو ميرے (مخلص) بندے ہيں ان پر تجھے کچھ قدرت نہيں (کہ ان کو گناہ ميں ڈال سکے) ہاں بد راہوں ميں سے جو تيرے پيچھے چل پڑے 15:42

اور ان سب کے وعدے کي جگہ جہنم ہے 15:43

اس کے سات دروازے ہيں. ہر ايک دروازے کے ليے ان ميں سے جماعتيں تقسيم کردي گئي ہيں 15:44

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کيا مگر ابليس نے نہ کيا. بولا کہ بھلا ميں ايسے شخص کو سجدہ کرو جس کو تو نے مٹي سے پيدا کيا ہے17:61

(اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ ديکھ تو يہي وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضيلت دي ہے. اگر تو مجھ کو قيامت کے دن تک مہلت دے تو ميں تھوڑے سے شخصوں کے سوا اس کي (تمام) اولاد کي جڑ کاٹتا رہوں گا17:62

خدا نے فرمايا (يہاں سے) چلا جا. جو شخص ان ميں سے تيري پيروي کرے گا تو تم سب کي جزا جہنم ہے (اور وہ) پوري سزا (ہے)17:63

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم ديا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کيا مگر ابليس (نے نہ کيا) وہ جنات ميں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگيا. کيا تم اس کو اور اس کي اولاد کو ميرے سوا دوست بناتے ہو. حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہيں (اور شيطان کي دوستي) ظالموں کے لئے (خدا کي دوستي کا) برا بدل ہے18:50

ميں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمين کے پيدا کرنے کے وقت بلايا تھا اور نہ خود ان کے پيدا کرنے کے وقت. اور ميں ايسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناتا18:51

ابّا شيطان کي پرستش نہ کيجيئے. بےشک شيطان خدا کا نافرمان ہے 19:44

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو سب سجدے ميں گر پڑے مگر ابليس نے انکار کيا20:116

جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ ميں مٹي سے انسان بنانے والا ہوں 38:71

جب اس کو درست کرلوں اور اس ميں اپني روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے ميں گر پڑنا 38:72

تو تمام فرشتوں نے سجدہ کيا 38:73

مگر شيطان اکڑ بيٹھا اور کافروں ميں ہوگيا 38:74

خدا نے) فرمايا کہ اے ابليس جس شخص کو ميں نے اپنے ہاتھوں سے بنايا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چيز نے منع کيا. کيا تو غرور ميں آگيا يا اونچے درجے والوں ميں تھا؟ 38:75

بولا کہ ميں اس سے بہتر ہوں (کہ )تو نے مجھ کو کو آگ سے پيدا کيا اور اِسے مٹي سے بنايا 38:76

فرمايا يہاں سے نکل جا تو مردود ہے 38:77

اور تجھ پر قيامت کے دن تک ميري لعنت (پڑتي) رہے گي 38:78

کہنے لگا کہ ميرے پروردگار مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائيں مہلت دے 38:79

فرمايا کہ تجھ کو مہلت دي جاتي ہے 38:80

اس روز تک جس کا وقت مقرر ہے 38:81

کہنے لگا کہ مجھے تيري عزت کي قسم ميں ان سب کو بہکاتا رہوں گا 38:82

سوا ان کے جو تيرے خالص بندے ہيں 38:83

فرمايا سچ (ہے) اور ميں بھي سچ کہتا ہوں 38:84

کہ ميں تجھ سے اور جو ان ميں سے تيري پيروي کريں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا 38:85


Back to List View : Arabic Text