hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Shatan, Devil, Deceives Humans

Translation by   


کيا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جو دعوي? تو يہ کرتے ہيں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئي اور جو (کتابيں) تم سے پہلے نازل ہوئيں ان سب پر ايمان رکھتے ہيں اور چاہتے يہ ہيں کہ اپنا مقدمہ ايک سرکش کے پاس لے جا کر فيصلہ کرائيں حالانکہ ان کو حکم ديا گيا تھا کہ اس سے اعتقاد نہ رکھيں اور شيطان (تو يہ) چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے4:60

وہ ان کو وعدے ديتا رہا اور اميديں دلاتا ہے اور جو کچھ شيطان انہيں وعدے ديتا ہے جو دھوکا ہي دھوکا ہے 4:120

اور اسي طرح ہم نے شيطان (سيرت) انسانوں اور جنوں کو ہر پيغمبر کا دشمن بنا ديا تھا وہ دھوکا دينے کے ليے ايک دوسرے کے دل ميں ملمع کي باتيں ڈالتے رہتے تھے اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ ايسا نہ کرتے تو ان کو اور جو کچھ يہ افتراء کرتے ہيں اسے چھوڑ دو 6:112

تو شيطان دونوں کو بہکانے لگا تاکہ ان کي ستر کي چيزيں جو ان سے پوشيدہ تھيں کھول دے اور کہنے لگا کہ تم کو تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس ليے منع کيا ہے کہ کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ يا ہميشہ جيتے نہ رہو 7:20

اور ان سے قسم کھا کر کہا ميں تو تمہارا خير خواہ ہوں 7:21

غرض (مردود نے) دھوکہ دے کر ان کو (معصيت کي طرف) کھينچ ہي ليا جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا ليا تو ان کي ستر کي چيزيں کھل گئيں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے توڑ توڑ کر اپنے اوپر چپکانے لگے اور (ستر چھپانے لگے) تب ان کے پروردگار نے ان کو پکارا کہ کيا ميں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہيں کيا تھا اور جتا نہيں ديا تھا کہ شيطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے 7:22

جب (حساب کتاب کا) کام فيصلہ ہوچکے گا تو شيطان کہے گا (جو) وعدہ خدا نے تم سے کيا تھا (وہ تو) سچا (تھا) اور (جو) وعدہ ميں نے تم سے کيا تھا وہ جھوٹا تھا. اور ميرا تم پر کسي طرح کا زور نہيں تھا. ہاں ميں نے تم کو (گمراہي اور باطل کي طرف) بلايا تو تم نے (جلدي سے اور بےدليل) ميرا کہا مان ليا. تو (آج) مجھے ملامت نہ کرو. اپنے آپ ہي کو ملامت کرو. نہ ميں تمہاري فرياد رسي کرسکتا ہوں اور نہ تم ميري فرياد رسي کرسکتے ہو. ميں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ تم پہلے مجھے شريک بناتے تھے. بےشک جو ظالم ہيں ان کے ليے درد دينے والا عذاب ہے 14:22

اور ان ميں سے جس کو بہکا سکے اپني آواز سے بہکاتا رہ. اور ان پر اپنے سواروں اور پياروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد ميں شريک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ. اور شيطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے17:64

ہم نے فرمايا کہ آدم يہ تمہارا اور تمہاري بيوي کا دشمن ہے تو يہ کہيں تم دونوں کو بہشت سے نکلوا نہ دے. پھر تم تکليف ميں پڑجاؤ 20:117

يہاں تم کو يہ (آسائش) ہوگي کہ نہ بھوکے رہو نہ ننگے 20:118

اور يہ کہ نہ پياسے رہو اور نہ دھوپ کھاؤ 20:119

تو شيطان نے ان کے دل ميں وسوسہ ڈالا. (اور) کہا کہ آدم بھلا ميں تم کو (ايسا) درخت بتاؤں (جو) ہميشہ کي زندگي کا (ثمرہ دے) اور (ايسي) بادشاہت کہ کبھي زائل نہ ہو 20:120

تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا ليا تو ان پر ان کي شرمگاہيں ظاہر ہوگئيں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت کے پتّے چپکانے لگے. اور آدم نے اپنے پروردگار کے حکم خلاف کيا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بےراہ ہو گئے 20:121

پھر ان کے پروردگار نے ان کو نوازا تو ان پر مہرباني سے توجہ فرمائي اور سيدھي راہ بتائي 20:122

فرمايا کہ تم دونوں يہاں سے نيچے اتر جاؤ. تم ميں بعض بعض کے دشمن (ہوں گے) پھر اگر ميري طرف سے تمہارے پاس ہدايت آئے تو جو شخص ميري ہدايت کي پيروي کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکليف ميں پڑے گا 20:123

اے مومنو! شيطان کے قدموں پر نہ چلنا. اور جو شخص شيطان کے قدموں پر چلے گا تو شيطان تو بےحيائي (کي باتيں) اور برے کام ہي بتائے گا. اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي مہرباني نہ ہوتي تو ايک شخص بھي تم ميں پاک نہ ہوسکتا. مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کرديتا ہے. اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے 24:21

اس نے مجھ کو (کتاب) نصيحت کے ميرے پاس آنے کے بعد بہکا ديا. اور شيطان انسان کو وقت پر دغا دينے والا ہے 25:29

اور عاد اور ثمود کو بھي (ہم نے ہلاک کر ديا) چنانچہ اُن کے (ويران گھر) تمہاري آنکھوں کے سامنے ہيں اور شيطان نے اُن کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو (سيدھے) رستے سے روک ديا. حالانکہ وہ ديکھنے والے (لوگ )تھے 29:38

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بيٹے کے کچھ کام آئے. اور نہ بيٹا باپ کے کچھ کام آسکے. بيشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنيا کي زندگي تم کو دھوکے ميں نہ ڈال دے. اور نہ فريب دينے والا (شيطان) تمہيں خدا کے بارے ميں کسي طرح کا فريب دے 31:33

اور ہم نے (شيطانوں کو) ان کا ہم نشين مقرر کرديا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے تھے اور جنات اور انسانوں کي جماعتيں جو ان سے پہلے گذر چکيں ان پر بھي خدا (کے عذاب) کا وعدہ پورا ہوگيا. بےشک يہ نقصان اٹھانے والے ہيں41:25

جو لوگ راہ ہدايت ظاہر ہونے کے بعد پيٹھ دے کر پھر گئے. شيطان نے (يہ کام) ان کو مزين کر دکھايا اور انہيں طول (عمر کا وعدہ) ديا47:25

منافقوں کي) مثال شيطان کي سي ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا. جب وہ کافر ہوگيا تو کہنے لگا کہ مجھے تجھ سے کچھ سروکار نہيں. مجھ کو خدائے رب العالمين سے ڈر لگتا ہے59:16


Back to List View : Arabic Text