hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Janat, Paradize, How good is that

Translation by   


(اے پيغمبر ان سے) کہو کہ بھلا ميں تم کو ايسي چيز بتاؤں جو ان چيزوں سے کہيں اچھي ہو (سنو) جو لوگ پرہيزگار ہيں ان کے ليے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ان ميں وہ ہميشہ رہيں گے اور پاکيزہ عورتيں ہيں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کي خوشنودي اور خدا (اپنے نيک) بندوں کو ديکھ رہا ہے3:15

اپنے پروردگار کي بخشش اور بہشت کي طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمين کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے ليے تيار کي گئي ہے 3:133

(يعني) ہميشہ رہنے کے باغات جن ميں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بيبيوں اور اولاد ميں سے جو نيکوکار ہوں گے وہ بھي (بہشت ميں جائيں گے) اور فرشتے (بہشت کے) ہر ايک دروازے سے ان کے پاس آئيں گے 13:23

(اور کہيں گے) تم پر رحمت ہو (يہ) تمہاري ثابت قدمي کا بدلہ ہے اور عاقبت کا گھر خوب (گھر) ہے 13:24

جس باغ کا متقيوں سے وعدہ کيا گيا ہے اس کے اوصاف يہ ہيں کہ اس کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں. اس کے پھل ہميشہ (قائم رہنے والے) ہيں اور اس کے سائے بھي. يہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقي ہيں. اور کافروں کا انجام دوزخ ہے13:35

جو متقي ہيں وہ باغوں اور چشموں ميں ہوں گے15:45

(ان سے کہا جائے گا کہ) ان ميں سلامتي (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ15:46

اور ان کے دلوں ميں جو کدورت ہوگي ان کو ہم نکال کر (صاف کر) ديں گے (گويا) بھائي بھائي تختوں پر ايک دوسرے کے سامنے بيٹھے ہوئے ہيں 15:47

نہ ان کو وہاں کوئي تکليف پہنچے گي اور نہ وہاں سے نکالے جائيں گے 15:48

ايسے لوگوں کے لئے ہميشہ رہنے کے باغ ہيں جن ميں ان کے (محلوں کے) نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائيں گے اور وہ باريک ديبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کريں گے (اور) تختوں پر تکيئے لگا کر بيٹھا کريں گے. (کيا) خوب بدلہ اور (کيا) خوب آرام گاہ ہے 18:31

ہاں جس نے توبہ کي اور ايمان لايا اور عمل نيک کئے تو اسے لوگ بہشت ميں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کيا جائے گا19:60

(يعني) بہشت جاوداني (ميں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کيا ہے (اور جو ان کي آنکھوں سے) پوشيدہ (ہے). بےشک اس کا وعدہ (نيکوکاروں کے سامنے) آنے والا ہے19:61

وہ اس ميں سلام کے سوا کوئي بيہودہ کلام نہ سنيں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تيار ہوگا19:62

يہي وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں ميں سے ايسے شخص کو وارث بنائيں گے جو پرہيزگار ہوگا19:63

اور جو اس کے روبرو ايماندار ہو کر آئے گا اور عمل بھي نيک کئے ہوں گے تو ايسے لوگوں کے لئے اونچے اونچے درجے ہيں 20:75

(يعني) ہميشہ رہنے کے باغ جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں. ہميشہ ان ميں رہيں گے. اور يہ اس شخص کا بدلہ ہے جو پاک ہوا 20:76

جن لوگوں کے لئے ہماري طرف سے پہلے بھلائي مقرر ہوچکي ہے. وہ اس سے دور رکھے جائيں گے 21:101

(يہاں تک کہ) اس کي آواز بھي تو نہيں سنيں گے. اور جو کچھ ان کا جي چاہے گا اس ميں (يعني) ہر طرح کے عيش اور لطف ميں ہميشہ رہيں گے 21:102

جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں ميں داخل کرے گا جن کے تلے نہريں بہہ رہيں ہيں. وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائيں گے اور موتي. اور وہاں ان کا لباس ريشمي ہوگا 22:23

اور ان کو پاکيزہ کلام کي ہدايت کي گئي اور (خدائے) حميد کي راہ بتائي گئي 22:24

پوچھو کہ يہ بہتر ہے يا بہشت جاوداني جس کا پرہيزگاروں سے وعدہ ہے. يہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا25:15

وہاں جو چاہيں گے ان کے لئے ميسر ہوگا ہميشہ اس ميں رہيں گے. يہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ ليا جائے25:16

ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل ديئے جائيں گے. اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کريں گے 25:75

اس ميں وہ ہميشہ رہيں گے. اور وہ ٹھيرنے اور رہنے کي بہت ہي عمدہ جگہ ہے 25:76

وہ (جو) آخرت کا گھر (ہے) ہم نے اُسے اُن لوگوں کے لئے (تيار) کر رکھا ہے جو ملک ميں ظلم اور فساد کا ارادہ نہيں رکھتے اور انجام (نيک) تو پرہيزگاروں ہي کا ہے 28:83

اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں ميں جگہ ديں گے. جن کے نيچے نہريں بہ رہي ہيں. ہميشہ ان ميں رہيں گے. (نيک )عمل کرنے والوں کا (يہ) خوب بدلہ ہے29:58

جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے اُن کے لئے نعمت کے باغ ہيں 31:8

کوئي متنفس نہيں جانتا کہ اُن کے لئے کيسي آنکھوں کي ٹھنڈک چھپا کر رکھي گئي ہے. يہ ان اعمال کا صلہ ہے جو وہ کرتے تھے 32:17

جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہيں يہ مہماني اُن کاموں کي جزا ہے جو وہ کرتے تھے 32:19

اہل جنت اس روز عيش ونشاط کے مشغلے ميں ہوں گے36:55

وہ بھي اور ان کي بيوياں بھي سايوں ميں تختوں پر تکيے لگائے بيٹھے ہوں گے36:56

وہاں ان کے لئے ميوے اور جو چاہيں گے (موجود ہوگا)36:57

پروردگار مہربان کي طرف سے سلام (کہا جائے گا)36:58

ايک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بيٹھے ہوں گے) 37:44

شراب لطيف کے جام کا ان ميں دور چل رہا ہوگا37:45

جو رنگ کي سفيد اور پينے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگي37:46

نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے 37:47

اور ان کے پاس عورتيں ہوں گي جو نگاہيں نيچي رکھتي ہوں گي اور آنکھيں بڑي بڑي 37:48

يہ نصيحت ہے اور پرہيزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے 38:49

ہميشہ رہنے کے باغ جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوں گے38:50

ان ميں تکي?ے لگائے بيٹھے ہوں گے اور (کھانے پينے کے لئے) بہت سے ميوے اور شراب منگواتے رہيں گے38:51

اور ان کے پاس نيچي نگاہ رکھنے والي (اور) ہم عمر (عورتيں) ہوں گي38:52

يہ وہ چيزيں ہيں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کيا جاتا تھا38:53

يہ ہمارا رزق ہے جو کبھي ختم نہيں ہوگا38:54

يہ (نعمتيں تو فرمانبرداروں کے لئے ہيں) اور سرکشوں کے لئے برا ٹھکانا ہے38:55

ليکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہيں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہيں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہيں. (اور) ان کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں. (يہ) خدا کا وعدہ ہے. خدا وعدے کے خلاف نہيں کرتا 39:20

(ان سے کہا جائے گا) کہ تم اور تمہاري بيوياں عزت (واحترام) کے ساتھ بہشت ميں داخل ہوجاؤ 43:70

ان پر سونے کي پرچوں اور پيالوں کا دور چلے گا. اور وہاں جو جي چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے (موجود ہوگا) اور (اے اہل جنت) تم اس ميں ہميشہ رہو گے 43:71

اور يہ جنت جس کے تم مالک کر ديئے گئے ہو تمہارے اعمال کا صلہ ہے 43:72

وہاں تمہارے لئے بہت سے ميوے ہيں جن کو تم کھاؤ گے 43:73

بےشک پرہيزگار لوگ امن کے مقام ميں ہوں گے44:51

(يعني) باغوں اور چشموں ميں44:52

حرير کا باريک اور دبيز لباس پہن کر ايک دوسرے کے سامنے بيٹھے ہوں گے44:53

(وہاں) اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑي بڑي آنکھوں والي سفيد رنگ کي عورتوں سے ان کے جوڑے لگائيں گے44:54

وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے ميوے منگوائيں گے (اور کھائيں گے)44:55

(اور) پہلي دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہيں چکھيں گے. اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا44:56

يہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے. يہي تو بڑي کاميابي ہے44:57

جنت جس کا پرہيزگاروں سے وعدہ کيا جاتا ہے. اس کي صفت يہ ہے کہ اس ميں پاني کي نہريں ہيں جو بو نہيں کرے گا. اور دودھ کي نہريں ہيں جس کا مزہ نہيں بدلے گا. اور شراب کي نہريں ہيں جو پينے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے. اور شہد مصفا کي نہريں ہيں (جو حلاوت ہي حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے ميوے ہيں اور ان کے پروردگار کي طرف سے مغفرت ہے. (کيا يہ پرہيزگار) ان کي طرح (ہوسکتے) ہيں جو ہميشہ دوزخ ميں رہيں گے اور جن کو کھولتا ہوا پاني پلايا جائے گا تو ان کي انتڑيوں کو کاٹ ڈالے گا47:15

يہي وہ چيز ہے جس کا تم سے وعدہ کيا جاتا تھا (يعني) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے 50:32

جو خدا سے بن ديکھے ڈرتا ہے اور رجوع لانے والا دل لے کر آيا 50:33

اس ميں سلامتي کے ساتھ داخل ہوجاؤ. يہ ہميشہ رہنے کا دن ہے 50:34

وہاں وہ جو چاہيں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھي (بہت کچھ) ہے50:35

بےشک پرہيزگار بہشتوں اور چشموں ميں (عيش کر رہے) ہوں گے51:15

اور) جو جو (نعمتيں) ان کا پروردگار انہيں ديتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے. بےشک وہ اس سے پہلے نيکياں کرتے تھے51:16

جو پرہيزگار ہيں وہ باغوں اور نعتموں ميں ہوں گے 52:17

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کي وجہ) سے خوشحال. اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا ليا 52:18

اپنے اعمال کے صلے ميں مزے سے کھاؤ اور پيو 52:19

تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہيں تکيہ لگائے ہوئے اور بڑي بڑي آنکھوں والي حوروں سے ہم ان کا عقد کر ديں گے 52:20

اور جو لوگ ايمان لائے اور ان کي اولاد بھي (راہ) ايمان ميں ان کے پيچھے چلي. ہم ان کي اولاد کو بھي ان (کے درجے) تک پہنچا ديں گے اور ان کے اعمال ميں سے کچھ کم نہ کريں گے. ہر شخص اپنے اعمال ميں پھنسا ہوا ہے 52:21

اور جس طرح کے ميوے اور گوشت کو ان کا جي چاہے گا ہم ان کو عطا کريں گے 52:22

وہاں وہ ايک دوسرے سے جام شراب جھپٹ ليا کريں گے جس (کے پينے) سے نہ ہذيان سرائي ہوگي نہ کوئي گناہ کي بات 52:23

اور نوجوان خدمت گار (جو ايسے ہوں گے) جيسے چھپائے ہوئے موتي ان کے آس پاس پھريں گے 52:24

اور ايک دوسرے کي طرف رخ کرکے آپس ميں گفتگو کريں گے52:25

کہيں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر ميں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے52:26

تو خدا نے ہم پر احسان فرمايا اور ہميں لو کے عذاب سے بچا ليا 52:27

اس سے پہلے ہم اس سے دعائيں کيا کرتے تھے. بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے 52:28

جو پرہيزگار ہيں وہ باغوں اور نہروں ميں ہوں گے54:54

يعني) پاک مقام ميں ہر طرح کي قدرت رکھنے والے بادشاہ کي بارگاہ ميں54:55

اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہيں55:46

ان دونوں ميں بہت سي شاخيں (يعني قسم قسم کے ميووں کے درخت ہيں) 55:48

ان ميں دو چشمے بہہ رہے ہيں55:50

ان ميں سب ميوے دو دو قسم کے ہيں55:52

(اہل جنت) ايسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہيں تکيہ لگائے ہوئے ہوں گے. اور دونوں باغوں کے ميوے قريب (جھک رہے) ہيں55:54

ان ميں نيچي نگاہ والي عورتيں ہيں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسي انسان نے ہاتھ لگايا اور نہ کسي جن نے55:56

گويا وہ ياقوت اور مرجان ہيں55:58

اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہيں55:62

دونوں خوب گہرے سبز55:64

ان ميں دو چشمے ابل رہے ہيں55:66

ان ميں ميوے اور کھجوريں اور انار ہيں55:68

ان ميں نيک سيرت (اور) خوبصورت عورتيں ہيں 55:70

(وہ) حوريں (ہيں جو) خيموں ميں مستور (ہيں) 55:72

ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسي انسان نے ہاتھ لگايا اور نہ کسي جن نے 55:74

سبز قالينوں اور نفيس مسندوں پر تکيہ لگائے بيٹھے ہوں گے 55:76

اور جو آگے بڑھنے والے ہيں (ان کا کيا کہنا) وہ آگے ہي بڑھنے والے ہيں 56:10

وہي (خدا کے) مقرب ہيں 56:11

نعمت کے بہشتوں ميں 56:12

وہ بہت سے تو اگلے لوگوں ميں سے ہوں گے 56:13

اور تھوڑے سے پچھلوں ميں سے 56:14

(لعل و ياقوت وغيرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر56:15

آمنے سامنے تکيہ لگائے ہوئے56:16

نوجوان خدمت گزار جو ہميشہ (ايک ہي حالت ميں) رہيں گے ان کے آس پاس پھريں گے 56:17

يعني آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر 56:18

اس سے نہ تو سر ميں درد ہوگا اور نہ ان کي عقليں زائل ہوں گي 56:19

اور ميوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں 56:20

اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جي چاہے 56:21

اور بڑي بڑي آنکھوں والي حوريں 56:22

جيسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتي 56:23

يہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے 56:24

وہاں نہ بيہودہ بات سنيں گے اور نہ گالي گلوچ56:25

ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)56:26

اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کيا (ہي عيش ميں) ہيں 56:27

(يعني) بےخار کي بيريوں 56:28

اور تہہ بہ تہہ کيلوں 56:29

اور لمبے لمبے سايوں 56:30

اور پاني کے جھرنوں 56:31

اور ميوہ ہائے کثيرہ (کے باغوں) ميں 56:32

جو نہ کبھي ختم ہوں اور نہ ان سے کوئي روکے 56:33

اور اونچے اونچے فرشوں ميں 56:34

ہم نے ان (حوروں) کو پيدا کيا56:35

تو ان کو کنوارياں بنايا56:36

(اور شوہروں کي) پيارياں اور ہم عمر 56:37

يعني داہنے ہاتھ والوں کے لئے 56:38

(يہ) بہت سے اگلے لوگوں ميں سے ہيں 56:39

اور بہت سے پچھلوں ميں سے 56:40

جو نيکو کار ہيں اور وہ ايسي شراب نوش جان کريں گے جس ميں کافور کي آميزش ہوگي76:5

يہ ايک چشمہ ہے جس ميں سے خدا کے بندے پئيں گے اور اس ميں سے (چھوٹي چھوٹي) نہريں نکاليں گے76:6

ان ميں وہ تختوں پر تکيے لگائے بيٹھے ہوں گے. وہاں نہ دھوپ (کي حدت) ديکھيں گے نہ سردي کي شدت 76:13

ان سے (ثمردار شاخيں اور) ان کے سائے قريب ہوں گے اور ميوؤں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے 76:14

خدام) چاندي کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھريں گے اور شيشے کے (نہايت شفاف) گلاس76:15

اور شيشے بھي چاندي کے جو ٹھيک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہيں76:16

اور وہاں ان کو ايسي شراب (بھي) پلائي جائے گي جس ميں سونٹھ کي آميزش ہوگي 76:17

يہ بہشت ميں ايک چشمہ ہے جس کا نام سلسبيل ہے 76:18

اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہميشہ (ايک ہي حالت پر) رہيں گے. جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خيال کرو کہ بکھرے ہوئے موتي ہيں 76:19

اور بہشت ميں (جہاں) آنکھ اٹھاؤ گے کثرت سے نعمت اور عظيم (الشان) سلطنت ديکھو گے 76:20

ان (کے بدنوں) پر ديبا سبز اور اطلس کے کپڑے ہوں گے. اور انہيں چاندي کے کنگن پہنائے جائيں گے اور ان کا پروردگار ان کو نہايت پاکيزہ شراب پلائے گا 76:21

يہ تمہارا صلہ اور تمہاري کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئي 76:22

بےشک پرہيزگار سايوں اور چشموں ميں ہوں گے 77:41

اور ميؤوں ميں جو ان کو مرغوب ہوں 77:42

اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے ميں مزے سے کھاؤ اور پيو 77:43

ہم نيکو کاروں کو ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں 77:44

بے شک پرہيز گاروں کے ليے کاميابي ہے 78:31

(يعني) باغ اور انگور 78:32

اور ہم عمر نوجوان عورتيں 78:33

اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس 78:34

وہاں نہ بيہودہ بات سنيں گے نہ جھوٹ (خرافات)78:35

يہ تمہارے پروردگار کي طرف سے صلہ ہے انعام کثير78:36

بےشک نيک لوگ چين ميں ہوں گے 83:22

تختوں پر بيٹھے ہوئے نظارے کريں گے 83:23

تم ان کے چہروں ہي سے راحت کي تازگي معلوم کر لو گے 83:24

ان کو خالص شراب سربمہر پلائي جائے گي83:25

جس کي مہر مشک کي ہو گي تو (نعمتوں کے) شائقين کو چاہيے کہ اسي سے رغبت کريں83:26

اور اس ميں تسنيم (کے پاني) کي آميزش ہو گي 83:27

وہ ايک چشمہ ہے جس ميں سے (خدا کے) مقرب پيئيں گے 83:28

بہشت بريں ميں 88:10

وہاں کسي طرح کي بکواس نہيں سنيں گے 88:11

اس ميں چشمے بہ رہے ہوں گے 88:12

وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے 88:13

اور آبخورے (قرينے سے) رکھے ہوئے 88:14

اور گاؤ تکيے قطار کي قطار لگے ہوئے88:15

اور نفيس مسنديں بچھي ہوئي88:16

اے اطمينان پانے والي روح! 89:27

اپنے پروردگار کي طرف لوٹ چل. تو اس سے راضي وہ تجھ سے راضي 89:28

تو ميرے (ممتاز) بندوں ميں شامل ہو جا 89:29

اور ميري بہشت ميں داخل ہو جا 89:30


Back to List View : Arabic Text