اور جب تم ايسے لوگوں کو ديکھو جو ہماري آيتوں کے بارے ميں بيہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ يہاں تک کہ اور باتوں ميں مصروف ہوجائيں. اور اگر (يہ بات) شيطان تمہيں بھلا دے تو ياد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بيٹھو6:68
کہو. کيا ہم خدا کے سوا ايسي چيز کو پکاريں جو نہ ہمارا بھلا کرسکے نہ برا. اور جب ہم کو خدا نے سيدھا رستہ دکھا ديا تو (کيا) ہم الٹے پاؤں پھر جائيں؟ (پھر ہماري ايسي مثال ہو) جيسے کسي کو جنات نے جنگل ميں بھلا ديا ہو (اور وہ) حيران (ہو رہا ہو) اور اس کے کچھ رفيق ہوں جو اس کو رستے کي طرف بلائيں کہ ہمارے پاس چلا آ. کہہ دو کہ رستہ تو وہي ہے جو خدا نے بتايا ہے. اور ہميں تو يہ حکم ملا ہے کہ ہم خدائے رب العالمين کے فرمانبردار ہوں 6:71
اور دونوں شخصوں ميں سے جس کي نسبت (يوسف نے) خيال کيا کہ وہ رہائي پا جائے گا اس سے کہا کہ اپنے آقا سے ميرا ذکر بھي کرنا ليکن شيطان نے ان کا اپنے آقا سے ذکر کرنا بھلا ديا اور يوسف کئي برس جيل خانے ميں رہے 12:42
کہ جو مومن ہيں اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہيں اُن پر اس کا کچھ زور نہيں چلتا 16:99
اس کا زور ان ہي لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو رفيق بناتے ہيں اور اس کے (وسوسے کے) سبب (خدا کے ساتھ) شريک مقرر کرتے ہيں 16:100
(اس نے) کہا کہ بھلا آپ نے ديکھا کہ جب ہم نے پتھر کے ساتھ آرام کيا تھا تو ميں مچھلي (وہيں) بھول گيا. اور مجھے (آپ سے) اس کا ذکر کرنا شيطان نے بھلا ديا. اور اس نے عجب طرح سے دريا ميں اپنا رستہ ليا18:63 |