پھر شيطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا ديا اور جس (عيش ونشاط) ميں تھے، اس سے ان کو نکلوا ديا. تب ہم نے حکم ديا کہ (بہشت بريں سے) چلے جاؤ. تم ايک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے ليے زمين ميں ايک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر ديا گيا) ہے2:36
لوگو جو چيزيں زمين ميں حلال طيب ہيں وہ کھاؤ. اور شيطان کے قدموں پر نہ چلو. وہ تمہارا کھلا دشمن ہے2:168
وہ تو تم کو برائي اور بےحيائي ہي کے کام کرنے کو کہتا ہے اور يہ بھي کہ خدا کي نسبت ايسي باتيں کہو جن کا تمہيں (کچھ بھي) علم نہيں2:169
مومنو! اسلام ميں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شيطان کے پيچھے نہ چلو وہ تو تمہارا صريح دشمن ہے 2:208
اور چارپايوں ميں بوجھ اٹھانے والے (يعني بڑے بڑے) بھي پيدا کئے اور زمين سے لگے ہوئے (يعني چھوٹے چھوٹے) بھي (پس) خدا کا ديا ہوا رزق کھاؤ اور شيطان کے قدموں پر نہ چلو وہ تمہارا صريح دشمن ہے 6:142
اور چارپايوں ميں بوجھ اٹھانے والے (يعني بڑے بڑے) بھي پيدا کئے اور زمين سے لگے ہوئے (يعني چھوٹے چھوٹے) بھي (پس) خدا کا ديا ہوا رزق کھاؤ اور شيطان کے قدموں پر نہ چلو وہ تمہارا صريح دشمن ہے 6:142
(پھر) شيطان نے کہا مجھے تو تُو نے ملعون کيا ہي ہے ميں بھي تيرے سيدھے رستے پر ان (کو گمراہ کرنے) کے ليے بيٹھوں گا7:16
پھر ان کے آگے سے اور پيچھے سے دائيں سے اور بائيں سے (غرض ہر طرف سے) آؤں گا (اور ان کي راہ ماروں گا) اور تو ان ميں اکثر کو شکر گزار نہيں پائے گا 7:17
اے نبي آدم (ديکھنا کہيں) شيطان تمہيں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا ديا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا ديئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے. وہ اور اس کے بھائي تم کو ايسي جگہ سے ديکھتے رہے ہيں جہاں سے تم ان کو نہيں ديکھ سکتے ہم نے شيطانوں کو انہيں لوگوں کا رفيق کار بنايا ہے جو ايمان نہيں رکھتے 7:27
انہوں نے کہا کہ بيٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائيوں سے نہ کرنا نہيں تو وہ تمہارے حق ميں کوئي فريب کي چال چليں گے. کچھ شک نہيں کہ شيطان انسان کا کھلا دشمن ہے12:5
اور ميرے بندوں سے کہہ دو کہ (لوگوں سے) ايسي باتيں کہا کريں جو بہت پسنديدہ ہوں. کيونکہ شيطان (بري باتوں سے) ان ميں فساد ڈلوا ديتا ہے. کچھ شک نہيں کہ شيطان انسان کا کھلا دشمن ہے17:53
(اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ ديکھ تو يہي وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضيلت دي ہے. اگر تو مجھ کو قيامت کے دن تک مہلت دے تو ميں تھوڑے سے شخصوں کے سوا اس کي (تمام) اولاد کي جڑ کاٹتا رہوں گا17:62
اور ان ميں سے جس کو بہکا سکے اپني آواز سے بہکاتا رہ. اور ان پر اپنے سواروں اور پياروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد ميں شريک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ. اور شيطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے17:64
جو ميرے (مخلص) بندے ہيں ان پر تيرا کچھ زور نہيں. اور (اے پيغمبر) تمہارا پروردگار کارساز کافي ہے17:65
اور بعض لوگ ايسے ہيں جو خدا (کي شان) ميں علم (ودانش) کے بغير جھگڑتے اور ہر شيطان سرکش کي پيروي کرتے ہيں 22:3
جس کے بارے ميں لکھ ديا گيا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا تو اس کو گمراہ کردے گا اور دوزخ کے عذاب کا رستہ دکھائے گا 22:4
اور کہو کہ اے پروردگار! ميں شيطانوں کے وسوسوں سے تيري پناہ مانگتا ہو 23:97
اور اے پروردگار! اس سے بھي تيري پناہ مانگتا ہوں کہ وہ ميرے پاس آموجود ہوں 23:98
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائي ہے اُس کي پيروي کرو. تو کہتے ہيں کہ ہم تو اسي کي پيروي کريں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پايا. بھلا اگرچہ شيطان ان کو دوزخ کے عذاب کي طرف بلاتا ہو (تب بھي؟) 31:21
اور شيطان نے ان کے بارے ميں اپنا خيال سچ کر دکھايا کہ مومنوں کي ايک جماعت کے سوا وہ اس کے پيچھے چل پڑے 34:20
لوگو خدا کا وعدہ سچا ہے. تو تم کو دنيا کي زندگي دھوکے ميں نہ ڈال دے اور نہ (شيطان) فريب دينے والا تمہيں فريب دے35:5
شيطان تمہارا دشمن ہے تم بھي اسے دشمن ہي سمجھو. وہ اپنے (پيروؤں کے) گروہ کو بلاتا ہے تاکہ دوزخ والوں ميں ہوں35:6
اے آدم کي اولاد ہم نے تم سے کہہ نہيں ديا تھا کہ شيطان کو نہ پوجنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے36:60
اور اس نے تم ميں سے بہت سي خلقت کو گمراہ کرديا تھا. تو کيا تم سمجھتے نہيں تھے؟36:62
اور (کہيں) شيطان تم کو (اس سے) روک نہ دے. وہ تو تمہارا اعلاينہ دشمن ہے43:62
کافروں کي) سرگوشياں تو شيطان (کي حرکات) سے ہيں (جو) اس لئے (کي جاتي ہيں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں مگر خدا کے حکم کے سوا ان سے انہيں کچھ نقصان نہيں پہنچ سکتا. تو مومنو کو چاہيئے کہ خدا ہي پر بھروسہ رکھيں 58:10 |